3 نومبر، 2026، 8:34 AM

ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ سے یورپ کو 100 ارب یورو کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، پیڈرو سانچز

ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ سے یورپ کو 100 ارب یورو کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، پیڈرو سانچز

اسپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے رواں سال یورپی ممالک کو 100 ارب یورو کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری غیرقانونی جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی نے یورپ اور پوری دنیا، بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کو بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیڈرو سانچز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے خیال میں مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس جنگ نے یورپی عوام پر 100 ارب یورو کے اضافی اخراجات کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں ملکی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے فیصلےواشنگٹن، تل ابیب، ماسکو یا بیونس آئرس سے نہیں بلکہ اسپین کے اندر کیے جاتے ہیں۔ یورپ کو بھی اسی راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1942572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha